ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں بی جے پی مہیلا مورچہ کی طرف سے 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھائو'پروگرام

بھٹکل میں بی جے پی مہیلا مورچہ کی طرف سے 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھائو'پروگرام

Mon, 10 Oct 2016 03:02:11    S.O. News Service

بھٹکل 9/اکتوبر(ایس او نیوز)بھٹکل تعلقہ بی جے پی مہیلا مورچہ کی جانب سے شہرکے دیواڈیگا ہال میں 'بیٹی پڑھاؤ۔بیٹی بچاؤ'پروگرام منعقد کیا گیا جس کا افتتاح مہیلا مورچہ کی جنرل سکریٹری انوپما مڈیوال نے کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ والدین چاہیے کہ اپنی بیٹیوں کی پرورش اچھے ڈھنگ سے کریں۔اور انہیں بہترین تعلیم سے آراستہ کریں۔بی جے پی تعلقہ صدر راجیش نائک نے اس موقع پر کہا خواتین کو طاقتور بنانے کے لئے ہر کسی کو کوشش کرنی چاہیے۔اس کے علاوہ جینتی مینچی اور سنیتا ہیرورکر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جلسے کی صدارت کاویری دیواڈیگا نے کی۔ 

سبرایا دیواڈیگا نے جلسے کی نظامت کی۔جبکہ شیوانی شانتا رام نے حاضرین کا استقبال کیا۔سیتا گونڈا، ناگمّا گونڈا، سلوچنا نائک، مالتی دیواڈیگا وغیرہ اسٹیج پر موجود تھے۔کرشنا نائک، سنیل نائک، پرمیشوردیواڈیگا، ایشورنائک، بی جے پی یوا مورچہ صدر شنکر نائک،موہن دیواڈیگا، ہنومنت نائک، بھاسکر دیئمنے وغیرہ حاضر تھے۔
 


Share: